چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا، حاجی بشارت علی

Economic Corridor Project

Economic Corridor Project

لاہور : مسلم لیگ ن کے چئیرمین، معروف تاجر حاجی بشارت علی رحمانی، وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا اورپاکستان سمیت پورا خطہ اس عظیم منصوبے سے مستفید ہو گا۔ سی پیک نے پاکستان سمیت خطے میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے۔

پنجاب سمیت پورے پاکستان میں سی پیک کے منصوبوں پر انتہائی تیزرفتاری سے کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کا ون بیلٹ ون روڈ کا وژن غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور دیگر ممالک کی جانب سے سی پیک کے منصوبوں میں دلچسپی خوش آئند امر ہے۔ ہمارے دوست سی پیک سے خوش جبکہ دشمن منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حاجی بشارت نے کہا کہ سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مکمل کریں گے۔ ارشد رضا ایڈوکیٹ نے کہا کہ معصوم کشمیری عوام پر بھارتی افواج کے مظالم حد سے بڑھ چکے ہیں۔ اقوام عالم کے ضمیر کو کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کا ساتھ دینے کیلئے جاگنا ہوگا۔ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی،سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیرتقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور تنازعہ کشمیر کا حل خطے میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے۔ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں۔ جنرل کونسلر عرفان شاہ نے کہا کہ پاکستان کی بہادرا فواج بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جنرل کونسلرذولفقار قریشی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر فوج وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارت کی ہٹ دھرمی اور جبر و تشدد کشمیری عوام سے ان کا حق خودارادیت چھیننے میں ناکام ہوچکا ہے۔بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کا کھیل بند کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نفاق کی نہیں بلکہ اتحاد کی ضرورت پہلے سے بہت بڑھ چکی ہے۔

[email protected]
lahore 03124828367