پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ تجارت میں متواتر اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ مالی سال 2012-13 کے دوران چین کیلئے پاکستانی برآمدات 25 فیصد اضافے کے ساتھ دو ارب 17 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں،
عوامی جمہوریہ چین پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2012-13 کے دوران چین کو پاکستان سے برآمدات 25 فیصد اضافے کے دو ارب 17 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں ،
پاکستان سے چین کو کپاس دھاگہ چاول چمڑا ماربل قیمتی پتھر گڑ مچھلی اور اس کی مصنوعات پھل اور سبزیاں ریڈی میڈ گارمنٹس اوردیگراشیا برآمد کی گئیں، حکام کے مطابق دونوں ممالک کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدے (ایف ٹی اے) سے گزشتہ دو سالوں کے مابین تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہوا۔