سرینگر (جیوڈیسک) بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فلیپ کیمپوس نے چین کوبھارت کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان رواں صدی کے دوران کسی بھی وقت جنگ چھڑسکتی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل فلیپ کیمپوس نے نیویڈا میں آرمی انسٹی ٹیوٹ کے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اورچین تیزی کے ساتھ ابھر رہے ہیں جس کااثر سرحدپر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے ہی سرحدی تنازعہ موجودہے جس کے سبب چین ہندوستان کی سلامتی کے لیے بڑاخطرہ ہے۔
نائب سربراہ نے کہاکہ بھارت کودوسرے ملکوں سے ہتھیار خریدنے کے بجائے میک ان انڈیا کی مہم کے تحت ملک میں ہی ہتھیاروں کی پیداوار پر زور دیناچاہیے۔ لیفٹیننٹ جنرل فلیپ کیمپوس نے اپنی تقریر میں پاکستان کو بھی بھارت کی سلامتی کے لیے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ طالبان، داعش اورالقاعدہ جیسی تنظیمیں کسی بھی وقت ہندوستان کے دروازے پردستک دے سکتی ہیں۔