چین نے پاکستان میں 6 ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کی تصدیق کر دی

Nuclear Power Plants

Nuclear Power Plants

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے پاکستان میں6 ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مزید ایٹمی بجلی گھر تعمیر کئے جائینگے۔

عالمی میڈیا کے مطابق چین میں قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے نائب وزیر وانگ ژینونے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چین پاکستان میں6 ایٹمی ری ایکٹرز تعمیر کر رہا ہے، انکا کہنا تھاکہ این ڈی آر سی پاکستان اور دیگر ممالک کو جوہری شعبے میں مزید برآمدت میں دلچسپی رکھتا ہے اور ایٹمی شعبے میں برآمد ات کیلیے معاون مالیاتی پالیسیوں کی نئی گائیڈ لائن بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چین ماضی میں پاکستان کے ساتھ جوہری تعاون کے منصوبوں کی تصدیق اوراس بارے میں معلومات فراہم کرنے سے انکار کرتا رہا ہے۔