بیجنگ (جیوڈیسک) چینی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین آئندہ تین برس میں پاکستان کو50 تھنڈر لڑاکا طیارے فراہم کریگا۔
چین کی ایوی انڈسٹری کارپوریشن کے تحت جاری طیارہ سازی کے منصوبے کے سابق سربراہ لی پی نے بتایا کہ ایف سی ون ژیالانگ کے آخری بیج کے 50 طیارے پاکستان کوآئندہ تین برسوں میں دے دیے جائیں گے۔ کثیر جہتی خصوصیات کے حامل ژیا لانگ لڑاکا طیارے چینگدو ایئر کرافٹس انڈسٹری گروپ اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس طرف سے مشترکہ طور پر تیارکیے گئے۔
لی کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان یہ طیارے دوستی کی ایک علامت ہیں، چین کے علاوہ پاکستان فی الحال ان لڑاکا طیاروں کااستعمال کرتا ہے پاکستان اور چین کے درمیان دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت پاکستان چین سے کل 110 تھنڈر لڑاکا طیارے حاصل کرے گا۔2007 ء میں چین سے پاکستان 60 طیارے حاصل کر لیے ہیں۔ 10 طیارے منہاس میں ٹیسٹ اور تشخیص یونٹ کیلیے وقف ہیں دیگر50 طیارے پاک فضائیہ کے 16 ویں اور 26 ویں اسکواڈرن کا حصہ ہیں۔