چین ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے آئندہ بھی اس سلسلے کو مزید وسعت دیں گے

Tariq Pahar

Tariq Pahar

لیہ (نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ،سینئر نائب صدر پیرناصر جمیل ہاشمی،سیکریٹری جنرل پیر سید محفوظ شاہ مشہدی ،مرکزی سیکریٹری اطلاعات محمد خان لغاری ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل شبیر ابوطالب ، مرکزی میڈیا کوآرڈینٹرڈاکٹر محمد یونس دانش ،سیکریٹری تنظیمی امور سید صفدر شاہ گیلانی نے اپنے مشترکہ بیان میں چینی صدر شن چن پنگ کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جس طرح ماضی میں چین نے پاکستان کی ہر طرح سے مدد کی اور ہرمشکل، کڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے آئندہ بھی چین اورپاکستان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے اس سلسلے کو مزید وسعت دیں گے۔

اور چین نے جس طرح شاہراہ قراقرم بنانے میں پاکستان کی مدد کی پاکستان کو توانائی کے بحران سے نجات دلانے میں بھی ممدو معاون ثابت ہو گاانہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ، سمندر سے گہری،چٹان سے مضبوط، شہید سے زیادہ میٹھی ہے چین اور پاکستان کی دوستی لازوال رشتے میں بندھی ہوئی ہے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان احترام کاعظیم رشتہ قائم ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہورہا ہے دونوں ملکو ںکے عوام نے ہمیشہ اخوت اور بھائی چارے کے اس لازوال رشتے کو مضبوط سے مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان (نورانی )چینی صدرکی پاکستان آمد کا خیرمقد کرتی ہے اور چینی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے کہ دونوں ملکوںکے عوام ملکرخطے کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے بھرپور کردار اداکریں گے انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان 45ارب ڈالر کے51منصوبوںپر دستخط اس بات کا بین ثبوت ہے کہ چین پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کردار ادا کرناچاہئے پاکستانی معیشت اور ملک کو دھشت گردی کی آگ سے بچانے کیلئے چین نے جس تعاون کا یقین دلایا ہے قوی امید ہے کہ چین پاکستان کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے بھرپور تعان کرے گا۔