بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے پاکستان کو اہم جنگی ٹینک ’ وی ٹی فور‘ فراہم کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ پاکستان نے چین سے اس کے اہم اور مرکزی جنگی ٹینک وی ٹی فور کو خریدنے کی درخواست کی تھی۔
وی ٹی فور ٹینک چین کے مرکزی جنگی ٹینک ایم بی ٹی 3000 کا برآمدی ورژن ہے اور یہ روس وامریکا کے جدید ترین ٹینکوں کا ہم پلہ ہے اس کی 125 ایم ایم بور کی گن دنیا کے کسی بھی ٹینک سے بڑی ہے۔
پاکستان کے حریف بھارت نے روس کی طرف سے ٹی 90 جنگی ٹینک حاصل کیے جس کے بعد پاکستان کو وی ٹی فور جیسے مزید جنگی ٹینکوں کی اشد ضرورت تھی۔