بیجنگ (جیوڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے ملک کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کیخلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اپنے راستے پر آگے بڑھنے کی کوشش کرتا رہے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ پارلیمانی اجلاس سے اختتامی خطاب کے دوران صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کے ایک انچ حصہ کو بھی علیحدہ کرنا ممکنات میں سے ہے۔ ہماری عوام نے اپنے ملک کا ایک انچ حصہ بھی علیحدہ نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ملک کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کیخلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اپنے راستے پر آگے بڑھنے کی کوشش کرتا رہے گا۔
اپنے خطاب میں انھوں نے چین کے لیے اپنے عظیم وژن کا خاکہ پیش کیا اور ملک کو نئی توانائی بخشنے کے اپنے حوصلے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کسی بھی علیحدگی پسندی کی کوشش کی مخالفت کرے گا۔ خیال رہے کہ چینی صدر کا یہ بیان امریکا کی جانب سے اپنے اعلیٰ حکام کو تائیوان کے دورے کی اجازت دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر شی نے اپنے خطاب میں تائیوان کی علیحدگی اور چین کو منقسم کرنے کے خلاف متنبہ کیا۔