چین : مسافر بس کھائی میں گرنے سے 15 افراد ہلاک

China Passenger Bus

China Passenger Bus

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں مسافر بس چالیس میٹر گہری کھائی میں جا گری جس سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ مغربی چین کے علاقے چنگ ینگ میں پیش آیا۔ بس میں 36 مسافر سوار تھے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

جہاں 12 افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس دھند کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی۔