چین کی پیپلز لبریشن آرمی کا فوجی نمائش میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ

China

China

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) ہانگ کانگ میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے فوجی نمائش کے دوران بھرپورطاقت کا مظاہرہ کیا، ننھے منے بچے بھی بھاری ہتھیاروں سے کھیلتے رہے۔

پلک جھپکنے میں دشمن پر جھپٹنے کا مظاہرہ، پیپلز لبریشن آرمی کے جوانوں نے کیا مشکل حالات میں کڑا مقابلہ ہوا، ہانگ کانگ میں سجی نمائش میں بچوں اور بڑوں نے فوجیوں کی مہارت کے ساتھ پریڈ بھی دیکھی۔ ننھے منے تو موقع دیکھ کر فوجیوں کے پاس پہنچ گئے اور نشانہ بازی کے گر بھی سیکھے۔