چین : پرائمری سکول کے بچوں پر چاقو سے حملہ ، چار ہلاک

Children

Children

یگشان (جیوڈیسک) چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی زن ہوانے بتایا ہے کہ یہ واقعہ پگشان قصبے میں اس وقت پیش آیا جب بچے سکول جا رہے تھے۔ تین بچوں کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ ایک نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ بتایا گیا ہے۔

کہ حملے میں ہلاک ہونے والے چاروں بچے پرائمری درجے کے طالبِ علم تھے۔ اطلاعات ہیں کہ پولیس ایک 56 برس کے مشتبہ شخص کی تلاش کر رہی ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسی نے بچوں پر حملہ کیا ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں ایک شخص نے اس وقت ایک پرائمری سکول میں تین بچوں اور ایک استاد کو خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا تھا ، جب اس کی بیٹی کوسکول نے داخلہ دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔