ہنان (جیوڈیسک) چین کے صوبے ہنان میں سمندری طوفان ترامی نے تباہی مچا رکھی ہے، سیکڑوں لوگ سیلابی صورتحال کے باعث نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ ترامی طوفان کے باعث شدید بارشوں سے دریاوں میں بھی طغیانی آگئی ہے۔
سیلاب سے سڑکیں اور فصلیں زیر آب آگئی ہیں۔ جبکہ امدادی ٹیمیں ڈیم کو بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کر رہی ہیں۔ ادھر ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کی وجہ سے سیکڑوں لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ طوفان سے متاثر ہونے والوں کی تعداد دس لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ جیانگشی میں ترامی سے 2 افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔