بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبہ سنکیانگ میں چاقوؤں اور دھماکا خیز مواد سے لیس حملہ آوروں نے 4 افراد ہلاک کر دیا۔
جبکہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 11 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنکیانگ کے علاقے ساشے میں چاقوؤں، کلہاڑیوں اور دھماکہ خیز مواد سے لیس ملزمان نے ایک فوڈ اسٹریٹ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں گشت پر مصروف پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 11 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔
واضح رہے کہ سنکیانگ میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے اور رواں برس جولائی میں بھی اس علاقے میں اسی نوعیت کا واقعہ ہوا تھا جس میں حملہ آوروں سمیت 96 افراد مارے گئے تھے۔