بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شمال مشرقی صوبے شینگ زی میں بارشوں سے مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ شینگ زی صوبے میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے، گزشتہ روز Yanchuan کاونٹی میں ریسکیو آپریشن کے دوران اچانک ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
مٹی کے تودے گرنے اور بارشوں سے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا، پانچ کاونٹیز میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سیاب تک 116 افراد ہلاک اور 2 لاکھ 60 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔