چین: ریلوے اسٹیشن پر دہشتگردی میں ملوث بقایا تین ملزمان بھی گرفتار

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شہر کن منگ کے ریلوے اسٹیشن پر دہشتگردی میں ملوث بقایا تین ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

چینی حکام کے مطابق حملے میں ملوث آٹھ میں سے چار ملزمان کو موقع پر ہلاک کردیا گیا تھا جبکہ ایک خاتون حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کی گئی تھی۔

حکام نے بقایا تین ملزمان کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس واقعہ میں چاقو بردار حملہ آواروں نے 29 افراد کو ہلاک جبکہ 130 سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔