بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں شدید بارشوں اورسیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ چین کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شمالی علاقوں میں سیلابی پانی جمع ہوگیا ہے۔
صوبہ جیانگ ڑی میں لینڈ سلائیڈنگ سے فصلوں کو نقصان پہنچا، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے پانی میں پھنسے 5 افراد کو بچا لیا۔ حکام کے مطابق طوفانی بارشیں، اور متروک نکاسی آب کا نظام مشکلات کا سبب بنا۔ چینی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کے پیش نظر ریڈ وارننگ جاری کی ہے۔