بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد اکانوے ہو گئی ہے جبکہ تین سو سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ چین کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی پھیلا دی ہے۔
آٹھ لاکھ چالیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے اسی لاکھ افرد متاثر ہوئے ہیں چین میں اسے حالیہ دہائی کا بدترین سیلاب قرار دیا جا رہا ہے۔