چین (جیوڈیسک) مشرقی چین میں موسلا دھار بارشوں کے باعث نطام زندگی مفلوج ہو گیا۔ ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے۔ چین کے صوبے زی جانگ میں گزشتہ کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔
متعدد علاقوں میں ذرائع آمدورفت اور مواسلات کا نظام درہم برہم اوربجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔ کئی عمارتوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کی اطلاعات بھی ہیں۔ مقا می انتظامیہ کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ انتظامیہ نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ علاقوں کی جانب جانے کی تاکید کی ہے۔