بیجنگ(جیوڈیسک)چین میں طوفانی بارشوں سے ایک ہفتے کے دوران پچپن افراد ہلاک ہو گئے۔جنوبی چین ان دنوں شدید بارشوں اور سیلاب کی زد میں ہے،نو صوبے بارش ،سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔
مختلف حادثوں میں پچپن افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ چودہ لاپتہ ہیں۔سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے امدادی کاموں میں بھی مشکلا ت کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔