بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شمالی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں۔ شہر ہیان کا لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد علاقوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔
امدادی کارروائیوں میں سول اہلکاروں سمیت فوج اور ملیشیا کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 2 لاکھ 55 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند دنوں تک جاری رہے گا۔