چین میں بارشیں اور سیلاب، لاکھوں افراد متاثر

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں گھر متاثر، سیکڑوں سیلاب کی نذر ہو گئے۔ سیلاب کے باعث 4 افراد لا پتا ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ چین کے صوبے ہنان میں کئی روز سے شدید بارشیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے سات شہر، کاونٹیز اور کئی گاوں متاثر ہوئے۔

حکام کے مطابق پچھتر علاقوں میں تین لاکھ پچھتر ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دو سو سولہ گھر مکمل تباہ ہو گئے ہیں۔ 9 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ 4 لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

متاثرہ علاقوں میں سیلاب کے باعث ریلوے پھاٹک، ہائی ویز مکمل طور پر بند ہیں۔ بجلی، پانی کا نظام بھی تباہ ہو گیا ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش مزید تین دن جاری رہے گی۔