چین میں مسلسل بارشوں سے سیلاب، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

China Rains

China Rains

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبہ حنان میں مسلسل بارش سے سیلاب آ گیا۔ تیز بارش اور سیلاب کے سبب پچاس ہزار افراد کو قصبہ سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، قریبی دریا میں طغیانی کے بعد پورے علاقے میں سیلاب کی صورت حال ہے۔

سیاحتی مقامات بند کردیے گئے ہیں، علاقہ میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، امدادی کام جاری ہیں۔