چین میں نایاب ترین پانڈا لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

China Panda

China Panda

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے چڑیا گھر میں نایاب ترین پانڈا لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، کتھئی اور بھورے پانڈا کو دیکھنے لوگ ذوق وشوق سے آنے لگے۔ چین کے صوبے شانگ زی کے چڑیا گھر میں 4 سالہ پانڈا نے اپنی خوبصورتی کا سب کو اسیر بنا رکھا ہے، اس پانڈا کا نام Qizai ہے۔

عام طور پر پانڈا کے بال کالے اور سفید رنگ کے ہوتے ہیں، لیکن پانڈا کی ایک نایاب نسل ایسی ہے جس کے بال کتھئی اور سفید رنگ کے ہوتے ہیں۔ 1985 سے اب تک ایسے 5 پانڈا ہی دریافت ہوئے ہیں، جن میں Qizai سب سے الگ اور نایاب ترین ہے کیونکہ اس کے بال کتھئی اور ہلکے بھورے رنگ کے ہیں۔