چین کے مغربی علاقوں میں برفباری، نظام زندگی معطل

Snow

Snow

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے جنوب مغربی علاقوں میں شدید برفباری نے نظام زندگی منجمد کر کے رکھ دیا، ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔

تبت کے کچھ حصوں میں ساٹھ سینٹی میٹر تک برف پڑچکی ہے۔ سڑکیں اور گاڑیاں برف سے ڈھکی ہیں۔ حد نظر بھی انتہائی کم ہے، برفانی ہواؤں کی وجہ سے مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا۔

حکام نے نیشل ہائی ویز کو عارضی طور پر بند کر دیا، ریسکیو اہلکار سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔