مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 20/8/2016

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈیڑھ ماہ قبل جلنے والا ٹرانسفارمر مرمت نہ ہو سکا، پرائمری سکول میں بجلی نہ پانی، بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا، والدین پریشان، ٹرانسفارمر فوری لگانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ن لیگی ایم این اے چوہدری سلمان حنیف خاں کے آبائی گائوں گرین کوٹ میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے 50 کے وی کا ٹرانسفارمر جلا ہوا ہے، جس کی وجہ سے اہل علاقہ سمیت گورنمنٹ پرائمری سکول کے بچوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، سکول میں بجلی و پانی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم حاصل کرنا دشوار ہو گیا، اہل علاقہ کی طرف سے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری ٹرانسفارمر لگانے کا مطالبہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ثمینہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر خاوند، دیور، جیٹھ اور سسر کے خلاف مقدمہ درج،ثمینہ بی بی کی شادی چار سال قبل محلہ باغیچی کے رہائشی شکیل احمد سے ہوئی تھی،452-354-337A1F1کی دفعات کے تحت مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ثمینہ بی بی کی طرف سے تھانہ مصطفی آباد میں درج مقدمہ کے مطابق چار سال قبل میری شادی شکیل احمد سے ہوئی تھی،گزشتہ روز میرے خاوند شکیل احمد نے مجھے ڈنڈوں زدہ کوب کرنا شروع کر دیا، جیٹھ اللہ دتہ نے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنا شروع کر دیا، دیور نے گالیاں دی اور سسر نے پمپ ایکشن کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی، مجھے ملنے کیلئے آئے میرے والد نے چھڑانے کی کوشش کی تو اسے بھی گھر سے نکال دیا، بعد ازاں میرے بھائی اور والد نے میری جان چھڑائی، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے 452-354-337A1F1کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔