آستانہ (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیراعظم لی کیکیانگ اور ان کے روسی ہم منصب میدیدوف نے دارالحکومت آستانہ میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں رہنماﺅں نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔ چین کے وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بیجنگ ماسکو کے ساتھ توانائی کے شعبہ میں بھی تعاون کو توسیع دیگا۔