بیجنگ (جیوڈیسک) روس چین گیس پائپ لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب چینی وزیراعظم ژینگ جیلا کا کہنا تھا منصوبہ 2018 تک مکمل کیا جائے گا۔
چار سو بلین ڈالر کے معاہدے کے تحت روس 2018 سے 2047 تک چین کو سالانہ 38 بلین کیوبک میٹر گیس فراہم کرے گا۔ چین نے پہلے مرحلے میں شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جین میں پائپ لائن کی تعمیر کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
روس نے اپنے حصے کی 2500 میل طویل گیس پائپ لائن پر پچھلے سال ہی کام شروع کر دیا تھا۔ گیس کی فراہمی 2017 سے شروع ہو جائے گی۔