بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے خود مختار علاقے منگولیا میں ریت کے طوفان نے جنوبی شہر اجینا کو لپیٹ میں لے لیا، درجنوں املاک تباہ ہو گئیں، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ اجینا میں طوفانی ہواؤں سے درجنوں مکانات گر گئے، متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور مقامی قبائلی منگولوں کی سیکڑوں جھونپڑیاں اڑ گئیں۔
ایک عینی شاہد کا کہنا ہے اگرچہ طوفان مختصر دورانیے کا تھا تاہم اتنا شدید تھا کہ دیوار گر گئی۔ فرش پر پڑا واٹر ہیٹر چھت سے جا ٹکرایا اور پل بھر میں کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ علاقے بھر میں بجلی کے تار ٹوٹنے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔