بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے دو مواصلاتی سیٹلائٹ کامیابی سے زمین کے مدار میں بھیج دیے۔
حکام کے مطابق دونوں سیٹلائٹ سیچوآن صوبے کے سیٹلائٹ مرکز سے روانہ کیے گئے۔ دونوں راکٹ روانگی کے ساڑھے تین گھنٹے بعد کامیابی سے زمین کے مدار میں پہنچ گئے۔
چین اپنے نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم میں اب تک انیس سیٹلائٹ بھیج چکا ہے جو عالمی بحری راستوں کی نگرانی، سیٹلائٹس کے درمیان رابطے اور نیوی گیشن سگنلز کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو ں گے۔