بیجنگ (جیوڈیسک) بیجنگ کہیں ایسی طوفانی بارشیں ہوئیں کہ سڑکیں تالاب بن گئیں تو کہیں ایسی خشک سالی کہ دریا سوکھ گئے۔ چین کے جنوب مغربی اور مشرقی علاقوں میں خشک سالی سے دریا سوکھ گئے جبکہ فصلیں تباہ ہو گئیں، چین کے صوبے گیز ہو میں 1961 سے اب تک صرف ہلکی بارش ہی ہوئی ہے۔
میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں خشک سالی کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کر دیئے ہیں، گیزہو میں موجود دریائے چشی بھی خشک موسم سے متاثر ہوا، پانی کی سطح 1 میٹر سے بھی نیچے چلی گئی ہے، جبکہ صوبے جیانگشی میں 7 ،933 ایکڑ فصلیں اور 13 قصبے اس خشک سالی کا شکار ہوئے ہیں۔