چین نے سائنسی تجربات کیلئے خلا میں تین سیٹیلائٹ روانہ کردیئے

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے سائنسی تجربات کے لئے خلا میں تین سیٹیلائٹ روانہ کر دیئے ہیں۔ چین کے تائی یوآن سیٹلائٹ لاونچ سینٹر کے مطابق آج صبح لانگ مارچ سی فور کیریئر راکٹ کے ذریعے تین سیٹیلائٹ خلا میں بھیجے گئے۔

یہ سیٹیلائٹ خلا میں سائنسی تجربات میں حصہ لیں گے۔ چین اس راکٹ کے ذریعے اب تک 179 بار خلامیں مشن پر بھیج چکا ہے۔