چین : سمندری طوفان یوٹور نے تباہی مچا دی، 200 افراد ہلاک

Beijing

Beijing

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے جنوبی علاقوں میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں اب تک دو سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چین ساحلی علاقوں سے رواں سال گیارہ سمندری طوفان ٹکرا چکے ہیں،نئے طوفان نے بھی جنوبی چین میں تباہی مچا دی ہے۔

بارشوں سے معمولات زندگی مفلوج ہو چکے ہیں۔ سیلابی پانی نے لوگوں کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔سڑکیں، مارکیٹیں، سکول، کالجز ہر جگہ پانی میں ڈوب چکی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک دو سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں، ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔