ہیبی (جیوڈیسک) شمالی چین میں سمندر میں خود کشی کرنے والی خاتون کو یونیورسٹی طلباء نے بچا لیا۔
صوبہ ہیبی میں یونیورسٹی طلباء برف کے ساتھ کھیلنے میں مصروف تھے کہ انہوں نے ایک خاتون کو سمندر کے گہرے پانی میں جاتے دیکھا۔
درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہونے کی وجہ سے سمندر کا پانی انتہائی ٹھنڈا تھا، خاتون طلباء کے بلانے پر بھی واپس نہیں آئی تو وہ خاتون کو قابو کرکے ساحل پر لے آئے۔ خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔