چین: کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر سخت کر دی گئیں، بیجنگ میں داخلہ ممنوع

China Coronavirus

China Coronavirus

بیجنگ (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس حفاظتی تدابیر کے دائرہ کار میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ساوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی خبر کے مطابق بیجنگ میں کووِڈ۔19 کے ڈیلٹا ویریئنٹ کا پھیلاو روکنے کے لئے شہر کے لئے بعض پروازوں اور ٹرینوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

صوبہ جیانگ سو کے شہر نانجنگ میں زیادہ معتدی کووِڈ۔19 ڈیلٹا ویریئنٹ کے پہلے کیس کے اعلان کے بعد 27 شہروں میں 350 سے زائد کیسز رپورٹ کئے جا چکے ہیں۔

دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں پارٹی سیکرٹری چائی کی نے کہا ہے کہ زیادہ تیزی سے اور زیادہ سخت حفاظتی تدابیر کے ساتھ کسی بھی قیمت پر کیوں نہ ہو دارالحکومت کا تحفظ ضروری ہے۔

دارالحکومت میں اس وقت تک ڈیلٹا ویریئنٹ کے 4 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور شہر کے حکام نے صورتحال کے مزید پھیلاو کو روکنے کی خاطر رِسک والے علاقوں سے شہر میں داخلے کو روکنے کے لئے حفاظتی تدابیر میں اضافے کو قبول کر لیا ہے۔

حفاظتی تدابیر کے دائرہ کار میں کووِڈ۔19 ڈیلٹا ویریئنٹ سے متاثرہ شہروں سے دارالحکومت کے لئے پروازوں ، ٹرینوں اور بسوں کو بند کر دیا گیا ہے۔