چین میں تمباکو نوشی پر پابندی کا قانون منظور

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں تمباکو نوشی پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے نئے ضوابط منظور کر لیے گئے، ان نئے قوانین کے تحت عوامی عمارات کے اندر، دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں تمباکو نوشی ممنوع قرار دیدی گئی۔

بیجنگ میں تمباکو نوشی پر پابندی کا قانون منظور کر لیا گیا ہے۔ اس پابندی پر یکم جون سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ منظور کیے گئے ان نئے ضوابط کے تحت اگر کوئی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو اسے دو سو یوآن کا جرمانہ کیا جائے گا۔

ان ریگولیشنز کے مطابق ٹیلی وژن، فلموں اور اخبارات کے علاوہ تمباکو نوشی کی مصنوعات کی کھلے عام تشہیر پر پابندی ہو گی۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ تمباکو نوش چین میں ہی ہیں، جہاں تین سو ملین افراد سگریٹ پیتے ہیں جبکہ 740 ملین افراد سیکنڈ ہینڈ اسموکنگ کا شکار بنتے ہیں۔