بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبے سیچوان میں برف باری اور دھند کے باعث نیشنل ہائے وے پر ٹریفک جام ہوگیا ہے چین میں ان دنوں قومی دن کے حوالے سے چھٹیاں منائی جا رہی ہیں اور لوگ تفریحی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔
صوبے سیچوان سے yading کو ملانے والی ہائے وے پر برف باری اور دھند کی وجہ سے 20 کلومیٹر تک ٹریفک جام ہو گیا۔ راستے سے گزرنے والے سیاح گاڑی سے اتر کر خوبصورت مناظر کی تصاویر بھی کھینچ رہے ہیں جس کی وجہ سے بھی ٹریفک جام کی پریشانی کا سامنا ہے۔