بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں برفباری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ مشرقی اور وسطی علاقے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔صوبے جیانگ شی میں شدید برفباری کے بعد شہریوں نے پہاڑی علاقوں کا رخ کرلیا۔
نوجوان حسین اور خوبصورت نظاروں کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرتے رہے اور سیلفیز لینے میں مصروف رہے ۔ادھر ہنان کے 1400 میٹر کی بلندی پر واقع تفریحی مقام پر زندہ دل افراد نے خوب انجوائے کیا۔
منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت میں شہریوں نے ایک دوسرے پر برفکے گولےپھینکےاور تصویریں اتاریں ۔