چین کے جنوبی علاقوں میں سمندری طوفان سے تباہی، 75 افراد لاپتہ

Hurricane

Hurricane

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے جنوبی علاقوں میں سمندری طوفان ووٹپ نے تباہی مچا دی،تین کشتیاں ڈوبنے سے 75 افراد سمندر میں لاپتہ ہو گئے۔

صوبہ ہینن کا شہر سانشا سمندری طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،طوفان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد تیز ہواں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔سیکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا، تین فشنگ بوٹ سمندر میں ڈوبنے سے پچھتر افراد لاپتہ ہیں۔

چین کا صوبہ گوانگ بھی سمندری طوفان سے جزوی متاثر ہوا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سمندی طوفان کل ویتنام کا رخ کریگا۔