چین کے جنوب مغربی علاقے میں سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم

Flood

Flood

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے جنوب مغربی علاقے میں سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔

چینی ضلع Nanchuan میں تین دنوں سے جاری بارش نے تباہی مچا دی جس سے بجلی کی سپلائی منقطع جبکہ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

حکام کے مطابق حالیہ سیلاب ایک صدی کا بدترین ریکارڈ ہے۔ سیلاب سے لینڈ سلائڈنگ بھی ہوئی جس میں بتیس گھر مکمل تباہ جبکہ تین سو ساٹھ گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ Guizhou میں سیلاب سے نو افراد ہلاک اور گیارہ لاپتہ ہو گئے۔