چین کے خلائی راکٹ میں سے یوتوگاڑی چاند پر اتر گئی

Yutu Car

Yutu Car

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے خلائی راکٹ میں سے یوتو نامی چاند گاڑی چاند کی سطح پر کامیابی سے اتر گئی۔ یوتو چاند پر موجود قدرتی وسائل کا کھوج لگائے گی۔ چاند کی سطح پر لینڈ کرنے والی روبوٹک گاڑی کا نام’ یوتو’ ہے جو چینی علاقائی داستانوں میں چاند پر رہنے والے ایک خرگوش کا نام ہے۔

چین کی یہ گاڑی چاند پر موجود ایک ہموار میدان پر اتری ہے۔ اس میدان کا نام بے آف رینبوز ہے۔

یوتو تین ماہ تک چاند کی سطح کا جائزہ لے گی اور وہاں موجود قدرتی وسائل کا کھوج لگائے گی۔ چینی خلائی گاڑی جدید ترین آلات سے لیس ہے جن میں زیرِ زمین اجزا کی معلومات جمع کرنے کے لیے ریڈار بھی ہے۔