چین کی خلائی شٹل شین زو ٹین 15 روز بعد خلا سے زمین پر پہنچ گئی

Shuttle Zhu Shen Tan

Shuttle Zhu Shen Tan

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کی خلائی شٹل شین زو ٹین 15 روزہ خلائی سفر کے بعد زمین پر پہنچ گیا۔ چین نے شینزو 10 نامی خلائی جہاز کو 11 جون کو مشن پر بھیجا تھا۔ خلائی جہاز میں 3 خلانورد سوار تھے، خلانوردوں نے زمین کے گرد مدار میں موجود تیانگونگ خلائی لیب میں تقریبا دو ہفتوں گزرے۔

چین کی خلائی تاریخ میں یہ پانچویں ایسی خلائی پرواز تھی جس پر انسان سوار تھے اور یہ مشن پہلی تمام پروازوں میں طویل ترین تھا، یوں روس اور امریکا کے بعد چین دو ہزار تین میں خلا میں بغیر بیرونی مدد کے خلا میں مشن بھیجنے والا تیسرا ملک بن چکا ہے۔ یہ مشن چین کے خلائی مرکز کی تیاری کا حصہ تھا۔ چین 2020 تک اس ساٹھ ٹن وزنی خلائی سٹیشن کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔