بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے مستقبل میں خلائی جنگ کی تیاریاں شروع کردی ہے۔ چین نے جلد ہی ایک خلائی فوج تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔چین حال ہی میں ہائپرسونک خلائی گاڑی اور اینٹی سیٹلائٹ میزائل کے تجربات کرچکا ہے اور اب مستقبل میں خلائی جنگ کے لیے تیاری کررہا ہے ۔
امریکی اخبار اشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نئی اسٹریٹجک سپورٹ فورس سروس نیو کلیئر میزائل فورس ، الیکٹرانک انفارمیشن فورس ، سائبر وار فیئر ، الیکٹرانک اور سگنلز انٹیلی جنس کو کنٹرول کرے گی ۔
عسکری ماہرین کے مطابق چین کا اسٹریٹجک سپورٹ فورس امریکا کے اسٹریٹجک کمانڈ کی طرز کا ہے جو میزائل، خلائی اثاثے اور سائر وارفیئر کو کنٹرول کرتا ہے۔
امکان ہے کہ یہ نیا یونٹ چین کا مستقبل کا اسٹریٹجک میزائل ڈیفنس فورس کو بھی کنٹرول کرے گا۔چین کا دو ہزار بیس کے اوائل اور دو ہزار تیس کے آغاز سے قبل چاند کی سطح پر خلا نورد بھیجنے کا بھی منصوبہ ہے۔