چین کا سری لنکا میں پورٹ سٹی قائم کرنیکا منصوبہ

China

China

کولمبو (جیوڈیسک) کولمبو چین سری لنکا میں 1.43 ارب ڈالر سے پورٹ سٹی قائم کریگا۔ چین اور سری لنکا کے درمیان دارالحکومت کولمبو کے بندرگاہ کے قریب سمندر سے حاصل کی گئی زمین پر پورٹ سٹی تعمیر کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ منصوبے پر ایک ارب چالیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔ سری لنکا پورٹ اتھارٹی ( ایس این اپی اے ) کے چیئرمین پریاتھ باندو وکری نے زرائع کو بتایا کہ منصوبے کیلئے بندرگاہ کے قریب 568 ایکٹر زمین مختص کی گئی ہے۔

انہوں نے ایس ایل پی اے نے چین کی کمپنی کمیونکیشن کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ پورٹ سٹی کے تعمیر کے منصوبے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی اب سمندر سے زمین حاصل کرکے اس پر پورٹ سٹی بنانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے پر ستمبر کے مہینے میں کام شروع ہو جائیگا۔ اتھارٹی سمندر سے حاصل کردہ زمین پر بائیس منزلہ ہیڈ کوارٹرز، ہوٹل اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کیلئے تعمیرات کریگا۔