بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے مشرقی علاقے میں شدید بارشوں کے باعظ فیکٹری کی چھت گرنے سے 18 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے مشرقی صوبے شین ڈونگ کے ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں شدید بارشوں کے باعث فیکٹری کی چھت گرنے سے 18 مزدور ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت فیکٹری میں 40 مزدور کام کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ چین میں گزشتہ برس بھی پولٹری فارم میں آگ لگنے کے باعث 120 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔