چین نے سپر کمپیوٹر کی دنیا میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا

Chinese Super Computer

Chinese Super Computer

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے سپر کمپیوٹر کی دنیا میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ چین نے دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر تیار کرلیا جو امریکا کے سپر کمپیوٹر سے دگنا تیز ہے اور اس کی اسپیڈ 338 ملین عام کمپوٹر( پی سی) سے زیادہ ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز اور دی میل کے مطابق Tianhe-2 نامی اس چینی سپر کمپیوٹر کو چین کے چنگاشا سٹی میں نیشنل یونی ورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی نے تیار کیا۔

یہ کمپیوٹر ایک سیکنڈ میں 33.860 ٹریلین حسابات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہر دو سال کے بعد دنیا کے تیز ترین سپر کمپیوٹر کی فہرست جاری کرنے والے ٹاپ 500 نے اپنی فہرست میں چین کے ٹیان ہی 2 کو پہلے، امریکا کے ٹائی ٹن کو دوسرے، امریکا کے ہی سیکوئیا کو تیسرے، جاپان کے کے کمپیوٹر کو چوتھے نمبر پر رکھا ہے۔ اس سے پہلے چین کے تیان ہی ون کمپیوٹر نے 2010 میں سب سے تیز کمپیوٹر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔