پاکستان(جیوڈیسک) پاکستانی حکام تیزی سے گرتے ہوئے ڈالر ریزرو کو بچانے اور پاکستانی کرنسی کو سہارا دینے کیلئے ہاتھ پاں مار رہے ہیں۔ اس سلسلے میں چین کے ساتھ ہونے والے کرنسی سواپ کے معاہدے پر آئندہ ماہ سے عملدرآمد شروع کیا جارہا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کراچی میں میڈیا کو بتایا کہ چائنا کے ساتھ تجارت میں ڈالر کے بجائے دونوں ملکوں کی اپنی اپنی کرنسی کا استعمال آئندہ ماہ سے شروع ہوجائیگا۔اس کے علاوہ ترکی سے پہلے ہی ایسا معاہدہ موجود ہے اور اس بارے میں آگاہی دیکر اس کے دائرے کار کو بڑھانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
یاسین انور نیانکشاف کیا کہ پاکستان ایک تیسرے ملک سے بھی کرنسی سواپ پرمعاہدہ کے حوالے سے مذاکرات کررہا ہے تاہم فی الحال اس ملک کا نام نہیں بتایا جاسکتا۔