چین کی تائیوان کو دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے برابری کی سطح پر مذاکرات کی دعوت

Beijing

Beijing

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے تائیوان کو دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے برابری کی سطح پر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

چینی صدر لی چن پنگ نے کہا ہے اگر تائیوان ون چائنا پالیسی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے برابری کی سطح پر مذاکرات کرے تو چین اسکو خوش آمدید کہے گا۔

انہوں نے یہ پیشکش براہ راست اپنے تائیوانی ہم منصب ماینگ جیو کو کی ہے اور کہا ہے کہ ہمیں سیاسی اختلافات کو برابری کی سطح پر بات چیت کے ذریعے حل کر لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو مسائل کے حل کیلئے دلیرانہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔