چین: دسواں سالانہ بین الاقوامی ایئر شو اختتام پذیر ہوگیا

Air Show

Air Show

ژو ہائی (جیوڈیسک) چین میں دسواں سالانہ بین الاقوامی ایئر شو اختتام کو پہنچا، شو کے دوران ایروبیٹک ٹیمو ں نے فضا میں شاندار کرتب دکھائے۔ چین کے شہرژو ہائی Zhuhai میں ہونے والے ایئر شو میں طیاروں نے فضامیں کرتب دکھا کر ایسے رنگ بکھیرے کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔

ایئر شو میں 41 ملکوں کی 700 کمپنیوں نے شرکت کی۔اس دوران 23.4 بلین ڈالر کے 300 معاہدے بھی کئے گئے۔ چین میں بنائے گئے طیاروں کے ساتھ ساتھ دیگر ملکوں کے 130 طیارے بھی ا س شو کا حصہ رہے۔

رنگ چھوڑتے اور قلابازی کھا تے یہ طیارے جب نیچے آتے تو دیکھنے والوں دھڑکنیں تھم جاتیں۔ یہ دلکش مناظر دیکھنے کیلئے ریکارڈ چار لاکھ سے افراد نے شو میں شرکت کی۔