چین میں دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کو عبرتناک سزائیں دینے کا فیصلہ

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کی عدالتوں نے دہشت گردی اور علیحدگی پسندی میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزائیں دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

چین میں قومی سطح کے ایک اہم اجلاس کے بعد جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی سلامتی، قومی سیاست، اقتصادی تحفظ اور معاشرتی استحکام کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، عدالتیں دہشت گردی کے خلاف فعال کردار ادا کریں گی۔

بیان میں کہا گیاکہ قتل، اغوا، خواتین اوربچوں کے حقوق کو پامال کرنے والے جرائم پر بھی سخت سزادی جائے گی تا کہ عوام میں تحفظ کا احساس مزید پختہ ہو سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف نئے قوانین کی روشنی میں کرپٹ اور بد عنوان عناصر کے ساتھ آہنی انداز میں نمٹا جائے گا اور سخت سزائیں دی جائیں گی۔

عدالتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ افراد کے حقوق کا پورا پورا خیال رکھا جائے گا۔