بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے دنیا کی سب سے بڑی کشتی تیار کر لی گئی ہے جس کی لمبائی دو میٹر ہے۔
چینی ڈیزائنر چین کی تیار کردہ اس انوکھی کشتی کا وزن تقریباً پینتس کلو گرام ہے جس میں دو فراد با آسانی سوار ہو سکتے ہیں۔اس کشتی کی آزمائش کے دوران جب اسے سوئمنگ پول میں اتارا گیا۔
تو یہ توقعات پر پوری اتری۔ چین کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس کا ارادا ہ تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے ایسی کشتی تیار کرنے کا ہے جو چھ میٹر لمبی ہو گی جس کے بعد اس صنعت میں انقلاب آجائے گا۔